کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر اسلم جنجوعہ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر اسلم جنجوعہ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اوٹاوا: کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ظہیر اسلم جنجوعہ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ظہیر اسلم جنجوعہ نے اس موقع پر پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستان نژاد کینیڈینز کی خدمت مشن ہے۔
واضح رہے کہ ظہیر اسلم جنجوعہ یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ بھی رہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں