سندھ میں بورڈ امتحانات مذاق بن گئے، پرچے آوٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا

سندھ میں بورڈ امتحانات مذاق بن گئے، پرچے آوٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا

کراچی: سندھ میں بورڈ امتحانات مذاق بن گئے ، پرچے وقت سے پہلے آوٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا ۔ کراچی ، سکھر اور کوٹ ڈیجی میں بیالوجی اور فزکس کے پرچے امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی آوٹ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بوڈ کا دسویں جماعت کا آج ہونے والا بیالوجی کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہو کر سوشل میڈیا پر پہنچ گیا ۔ حل شدہ پرچہ بھی واٹس ایپ گروپ پر دستیاب رہا ۔ اس صورتحال میں چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے ذمہ داری امتحانی مراکز پر ڈال کر اپنی جان چھڑا لی ۔

ادھر ، سکھر بورڈ کے زیر انتظام پنو عاقل میں چوتھے روز بھی دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہو گیا ، امتحانی مراکز میں طلبہ موبائل فونز کے ذریعے نقل کر کے پرچہ حل کرنے میں مصروف رہے ۔

کوٹ ڈیجی میں بھی دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے لیک ہو گیا ، طلبہ کی جانب سے امتحانی سینٹرز میں سرعام موبائل فون کا استعمال جاری رہا ، حل شدہ جواب واٹس ایپ گروپس میں بھی گردش کرتے رہے ۔

مصنف کے بارے میں