ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں 200روپے 40 پیسے کا ہو گیا

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں 200روپے 40 پیسے کا ہو گیا

لاہور: ملک میں غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے جو انٹر بینک میں مزید 40 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 200 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں اب تک 17 روپے 47 پیسے اضافہ ہو چکا ہے اور یہ رجحان تاحال جاری ہے۔ 

ماہرین کے مطابق سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جیسے اقدامات اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی عدم بحالی کے خدشات ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا جبکہ درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل سے ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا اور اس کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں