شہباز شریف مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں: شیخ رشید

شہباز شریف مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں جو انہیں مل نہیں رہی۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو، چاچو صرف ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہا ہے جو اسے نہیں مل رہی۔ کل سپریم کورٹ کے سوموٹو کے فیصلے نے بدنام زمانہ سیاستدانوں کے کیسوں کے خاتمے کا ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف میں راستہ روک دیا ہے۔‘ 

48438490575ebacf8205d7d8417ee396


انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا ’نیشنل سیکیورٹی کونسل میں چاروں فوجی سربراہوں کی موجودگی میں معاشی فیصلے کروانے کی حکومتی سازش پاکستان کی عظیم افواج کو نئے مسائل میں ڈال سکتی ہے۔ آصف زرداری شجاعت کو مبارکباد دینے نہیں بلکہ دونوں بھائیوں کو لڑوانے گیا تھا۔‘ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ معیشت کی خوفناک تباہی پر خاموشی قومی گناہ ہے، یہ صرف مہنگائی اور ڈالر 204 روپے ہونے کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک کی سیاسی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ معاشی تباہی ہی ملک کی تباہی کا باعث بنتی ہے۔ تمام قوم اور اداروں سے کہتا ہوں کہ جاگتے رہنا، پاکستان کو مل کر تباہی سے بچانا ہے۔‘ 

مصنف کے بارے میں