25اراکین ڈی سیٹ ہونے کے باوجو د بھی اتحادیوں کیساتھ پنجاب حکومت قائم ہے :مریم اورنگزیب

25اراکین ڈی سیٹ ہونے کے باوجو د بھی اتحادیوں کیساتھ پنجاب حکومت قائم ہے :مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلےسےپنجاب حکومت پرکوئی اثر نہیں پڑے گا،25اراکین اگرڈی سیٹ ہوتے ہیں تب بھی اتحادیوں کے ساتھ پنجاب حکومت قائم ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،پنجاب میں حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ رہیں گے ،حکومتی اتحاد کے پاس پنجاب میں 176 ووٹ موجود ہیں ،25اراکین کےڈی سیٹ ہونےکےباوجودمسلم لیگ اور اتحادیوں کی حکومت قائم ہے،انہوں نے کہا اپوزیشن کے پاس 172 ووٹ ہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا 25ارکین نے دن کی روشنی میں عمران خان کیخلاف ووٹ دیا تھا،ان 25اراکین نےپنجاب کے عوام کے حقوق کیلئے ووٹ دیا تھا،اس فیصلے سے مسلم لیگ حکومت کو کوئی فرق  نہیں پڑتا، منحرف ارکان نے ملکی معیشت تباہ ہونے کیخلاف اپنی پارٹی کو چھوڑا تھا ،انہوں نے کہا 25 لوگ ڈی سیٹ ہوتےہیں تو مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی تعداد 177ہے۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فارن فنڈنگ کے 8 سال سے زیرالتوا کیس کا فیصلہ کرے ،الیکشن کمیشن بتائےفارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال سے کس وجہ سےملتوی ہورہا ہے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہےوہ فارن فنڈنگ کے 8 سال سےزیرالتواکیس کا فیصلہ کرے، جس رفتار سے 25اراکین کا فیصلہ ایک ماہ میں آیا ہے،اسی رفتار سے فارن فنڈنگ کیس کا 8 سال سے زیرالتوافیصلہ ایک روز میں ہوناچاہئے،اکبرایس بابرکی درخواست پر اسٹیٹ بینک کاآرڈر ہےجس پر فیصلہ ہوناچاہئے۔