چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کاخطرہ ،تھریٹ الرٹ جاری 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کاخطرہ ،تھریٹ الرٹ جاری 

ملتان :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ،اعلیٰ حکام نے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو آگاہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے پیش نظر ان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

اعلیٰ حکام کی طرف سے تھرٹ الرٹ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔