لانگ مارچ کی تاریخ نہ دینے سے متعلق شیخ رشید نے اندر کی خبر دیدی 

لانگ مارچ کی تاریخ نہ دینے سے متعلق شیخ رشید نے اندر کی خبر دیدی 

ملتان :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو شاید اندر کی خبر تھی جو انہوں نے ملتان جلسے میںخطاب کے دوران کہا کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ نہ دی تو سمجھ لینا معاملات طے ہو چکے ہیں ۔

شیخ رشید کے جلسے میں خطاب کے دوران اتنے بڑے دعوے کے بعد یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آخر سابق وزیر کے پاس یہ خبر کیسے تھی کہ لانگ مارچ کا اعلان نہیں ہونا ،لیکن پھر وہ ہی ہوا جس کا شیخ رشید نے عندیہ دیا تھا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا ۔

اب سوال یہ بھی اُٹھ رہے ہیں کہ عمران خان نے اگر لانگ مارچ کا اعلان  نہیں کیا تو پھر ان کے معاملات کس سے طے ہو رہے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کے رہنما نہ تو ن لیگ سے رابطے میں ہیں نہ پی پی اور نا ہی پی ڈی ایم رہنمائوں سے ملاقات ہے ،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کے رابطے کس سے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے شیخ رشید کے بیان کے بعد عمران خان کا حتمی تاریخ نہ دینا سابق وزیر داخلہ کے دعوے کو تقویت دے رہا ہے لیکن اس دعوے کے پیچھے اعتماد کی وجہ کیا ہے ؟بس یہ اب تک نہیں معلوم کہ معاملات کن نامعلوم افراد سے طے ہو رہے ہیں۔