زرداری ،مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات میں بڑا فیصلہ 

زرداری ،مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات میں بڑا فیصلہ 

اسلام آباد:عمران خان کے ملتان جلسے میں ممکنہ تاریخ کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی حکومت ہی ملک کو اس معاشی بحران سے نکال سکتی ہے جو سابقہ حکومت چھوڑکر گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات  میں دونوں رہنماؤں  نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا۔ملاقات  میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے ۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں ہے اور آئندہ بھی تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کے کیے کریں گے نہ کہ دوسروں کی طرح دو ٹکے کی سیاست کے لیے ۔

انہوں نے کہا قومی حکومت ہی ملک کو اس قوم کو سابق حکومت کے بنائے ہوے بھنور میں سے نکال سکتی ہے۔