آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل، نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بری کر دیا۔

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل، نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بری کر دیا۔
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ  ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کی طرف سے کلین چٹ مل گئی ہے۔ 

نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوسنگ کے ٹھیکے دینے کے سارے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں، بغیر کسی شکوک و شبہات کے  یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ پراجیکٹ سے کسی قسم کے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے۔ تحقیقات کے دوران شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے اور نہ ہی آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف کوئی بد نیتی کا پہلو سامنے آیا ہے۔ 

نیب کی رپورٹ کے مطابق کامران کیانی نے بھی سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی، ریکارڈ اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے۔ 

واضح رہے کے شہباز شریف نے آشیانہ کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔

نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب احتساب عدالت لاہور میں جمع کرا دیا۔

نیب کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کے احتساب عدالت لاہور قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔