جلاؤ گھیراؤ معاملہ: افضل ساہی کی ضمانت منظور

جلاؤ گھیراؤ معاملہ: افضل ساہی کی ضمانت منظور
سورس: فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے علی افضل ساہی کی 26 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلہ کے مطابق ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض علی افضل ساہی کی  ضمانت منظور کی گئی ہے۔

واضح رہے کے 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف  پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سرکاری و عسکری املاک کو کافی نقصان پہنچا تھا، ان مظاہروں کے پیش نظر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایم پی او تھری کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس میں دیگر مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ علی افضل ساہی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔