آئین،قانون اور عدلیہ کی بے توقیری ہورہی ہے؛ شیخ رشید

آئین،قانون اور عدلیہ کی بے توقیری ہورہی ہے؛ شیخ رشید
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ آئین، قانون ار عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے، خیالی بجٹ اور عدالتی فیصلوں سے فراری سے ملک میں مزید تباہی پھیلے گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین وقانون اورعدلیہ کےفیصلوں کی بےتوقیری ہورہی ہے، ہمارے ججز کہہ رہےہیں کےان کےفیصلوں سر عام کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ پڑھےلکھےلوگوں کوبے گناہ گرفتارکیاجارہاہے،تھانوں اورجیلوں میں جگہ نہیں مل رہی تو  غسل خانوں میں بند کر دیا جا رہا ہے، جب یہ پڑھالکھانوجوان باہرنکلےگا تو یا تو ملک چھوڑجائےگایا پھرانتہا پسندوں کےہتھےچڑھ جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں ہی انہیں قانونی معاشرے کا حصہ بنا سکتی ہیں لیکن جب ججز ہی آبدیدہ ہوں گے تو عوام اپنا رونا کہاں جا کے روئے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ڈالر 302 کا ہو گیا ہے،  IMFسے ہماری کٹی ہو گئی ہے، FBR  اسحاق ڈار کے خلاف افواہوں کی زد میں ہے، کاروبار نہیں ہو گا تو ریونیو کہا سے آئے گا، خیالی بجٹ اور عدالتی فیصلوں سے فراری ملک میں مزید تباہی پھیلائے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میرے خیال میں اسپیکر قومی اسمبلی 72 MNA's  کو کبھی بھی واپس اسمبلی نہیں آنے دے گا۔ 

آئین اور قانون کی تو یہاں تک توہین ہو رہی ہے کہ لوگوں کو باہر سے ہی نہیں بلکہ احاطہ عدالت سے بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ اور تو اور ضمانت مل جانے کے باوجود دوسرے کیس یادوسرےصوبےکی پولیس گرفتارکرلیتی آئین کےساتھ جس طرح کا مذاق ہورہاہے ایساطرزعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھاگیا۔