فوجی تنصیبات پر حملہ: خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، محسن نقوی

فوجی تنصیبات پر حملہ: خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، محسن نقوی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں 9 مئی کو  138 مقدمات میں  500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔  اے ٹی سی(انسداد دہشت گردی) کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا اور ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی لیکن اگر فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین خود آ کر اپنی گرفتاری دے دیتی ہیں تو صرف اس صورت میں ان سے رعایت برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

  نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ مرد پولیس کو خواتین کی حراست میں نہیں لیں گے، مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائے جائے اور کوشش کی جائے گی خواتین کو خواتین پولیس سٹیشن میں ہی رکھا جائے گا۔