بھارت میں ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک

ممبئی: بھارت کے شمال مشرقی شہر پٹنا اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریلوے حکام نے اب تک 50 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد55 کی قریب ہے تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پٹنا اندور ایکسپریس کانپور کے قریب پٹڑی سے اتری جبکہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کررہی ہے۔