ورلڈ بینک نے غریب پاکستانیوں کے معیار زندگی میں بہتری کی تصدیق کر دی

ورلڈ بینک نے غریب پاکستانیوں کے معیار زندگی میں بہتری کی تصدیق کر دی

ورلڈ بینک نے غریب پاکستانیوں کے معیار زندگی میں بہتری کی تصدیق کر دی
اسلام آباد:رواں سال نومبر کے مہینے میں ورلڈ بینک کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غریب ترین شہریوں میں اقتصادی ترقی کی شرح میں بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے  کہ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزرانے والوں کے معیار زندگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
2002سے لے کر اب تک اکھٹے کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق غریب پاکستانیوں کی اقتصادی ترقی میں 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یہ اعدادوشمار خوارک،ٹی وی سیٹس،فریج،موٹر سائیکل،ٹوائلٹ اور رہائش کی بہتر سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کیے گئے ہیں۔
 رپورٹ بوسٹن کونسلنگ گروپ کی جانب سے جاری کی گئی ہے،بوسٹن گروپ کی جانب سے جانے حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے، خطے میں پاکستان کی ترقی کی شرح بھارت اور چین سے بہتر ہے۔
غربت میں کمی سے غذائی تنوع میں صورت حال بہتر ہوئی ہے، وہ اخراجات جو غذا کے لیے رکھے جاتے ہیں،دودھ، چکن،انڈے، مچھلی اور سبزیوں اور پھل کے حصول پر خرچ کیے جاتے ہیں۔
گروتھ شیئر میٹرکس جو کہ اقتصادی ترقی اور سہولیات کی دستیابی کے لیے استعمال ہوتا ہے اس کے مطابق پاکستان کے سکور 0.87ہے جبکہ بھارت0.77اور چین0.75پر موجود ہیں۔
پاکستان کو اس وقت بہت سارے محاذوں کا سامنا ہے جس میں دہشت گردی،بجلی کی کمی اور درآمدات وبرآمدات کے حجم میں تناسب جیسے مسائل سر فہرست ہیں۔ایسے حالات میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے حالات میں بہتری ایک اچھی خبر ہے۔اقتصادی راہدای بننے سے اس میں مزید اضافہ متوقع ہے ،جس سے ناصرف پاکستان بلکہ خطے کی تجارت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوںگے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔