روش نہ بدلی تو دوسری پوزیشن ہاتھ سے نکل جائے گی: کپتان اظہر

روش نہ بدلی تو دوسری پوزیشن ہاتھ سے نکل جائے گی: کپتان اظہر

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے  شکست پر کپتان اظہر علی نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

میچ کے خاتمے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ یں عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن کی ٹیم کو جیسے کھیلنا چاہیے تھاویسے نہیں کھیلی ۔

انہوں نے کہا خبردار کیا کہ  کھلاڑیوں نے روش نہ بدلی تو دوسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں اور ایسے کھیل سے دوسری پوزیشن خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سسر کی وفات کے بعد کپتان مصباح الحق کی وطن واپسی پر پی سی بی نے اظہر علی کو کپتان مقرر کیا ہے۔