خورشید شاہ کو مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا: ترجمان تحریک انصاف

خورشید شاہ کو مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا: ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کو عمران خان پر نشتر زنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں۔ خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے۔

نیو نیوز کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ عدالت جانے سے نوازشریف پر خطرے کے بادل چھاگئے۔ خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے،ان کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے،پیپلزپارٹی اپنی قبرپر تختی نصب کرنے پر بضد ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔