ججوں کو احساس ہونا چاہیے ثبوت حامد خان نے نہیں شریف خاندان نے دینے ہیں: اعتزاز

ججوں کو احساس ہونا چاہیے ثبوت حامد خان نے نہیں شریف خاندان نے دینے ہیں: اعتزاز

لاہور: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ نہیں کیا اگر مشورہ مانگا گیا تو ضرور دوں گا۔ حامد خان اچھے اور سینئر وکیل ہیں۔

لاہور میں جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے اعتزاز احسن نے کہا کہ اچانک یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا۔ قطری شہزادے سے 10سوال کریں گےتو اس کی ٹانگیں کانپنےلگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  وقت گزرنےکے ساتھ یہ نئی باتیں سامنےلائی جا رہی ہیں۔ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں داستان بتائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا؟ نئی باتیں بتائی جا رہی ہیں، قطری شہزادے کے عدالت آنے تک یہ خط ردی ہے۔

اعتزاز احسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شریف خاندان کو ثبوت دینا ہے کہ جائز ذرائع سے جائیداد بنائی۔ ججز کو احساس ہونا چاہیے ثبوت  حامد خان کو نہیں شریف خاندان کو پیش کرنا ہیں۔ جبکہ حسین نواز نے کہا تھا کہ قطر والوں سے مدد نہیں لی۔

یوسف رضاگیلانی،راجاپرویزاشرف پیش ہوئےتھے،نوازشریف کوبھی پیش ہوناچاہے۔ شریف خاندان 8 ارب روپے بیرون ملک ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔