امیر مقام کی اقتصادی راہداری پر پرویز خٹک کے بیان کی تعریف

امیر مقام کی اقتصادی راہداری پر پرویز خٹک کے بیان کی تعریف

پشاور: وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پرزور دیاہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں جائز حصہ قبول کرنے کے بارے میں اپنے الفاظ پر قائم رہیں۔

سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں، حکومت نے طلباءکی فلاح و بہبود کیلئے کئی پروگرام شروع کئے جبکہ سوات میں خواتین کی یونیورسٹی بھی قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں تنازعات کھڑے کرنے کی کوشش کی لیکن اب وزیراعلیٰ کے بیان سے صورتحال واضح ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا اعزازمنصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال کو حاصل ہے جنہوں نے وزیراعلیٰ اور سینئر وزراء کے ساتھ مفید ملاقاتیں کیں اور انہیں سارے منصوبے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔