وزیر اعلیٰ نے ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ خریدنے کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ نے ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ خریدنے کی منظوری دیدی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے  طلبہ کو دینے کے لیے رواں سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔

لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ جدید لیپ ٹاپ خریدے جائیں۔قبل ازیں  بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے  پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد بچوں کے تعلیمی ،صحت، تفریحی اور ذہنی تربیت کے حقوق کے تحفظ کے لئے دنیا بھر میں آگاہی پیدا کی جائے۔