پاناما بل کے بغیر شریف خاندان کا احتساب ممکن نہیں:بلاول بھٹو

پاناما بل کے بغیر شریف خاندان کا احتساب ممکن نہیں:بلاول بھٹو

لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے  کہ پاناما بل کے پاس ہونے تک شریف خاندان کا احتساب ممکن نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جب تک پاناما لیکس پر ہمارا قانونی بل پارلیمنٹ منظور نہیں کرتیاس وقت تک کسی کارروائی کا فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے چار مطالبات منوانے کےلیے اپوزیشن جماعتوں کو مل کر جدوجہد کی دعوت دیتے  ہیں ہوئے  سب کو ہمارے ساتھ مل جانا چاہئے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلاول ہاوس لاہور میں پارٹی کنونشنز کا سلسلہ 5 روز تک جار ی رہے گا۔

30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب بلاول ہاؤس میں ہوگی اور مرکزی کنونشن میں چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران، رہنما اور کارکن شریک ہوں گے جب کہ اس موقع پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ضلعی عہدیداروں کے انٹرویوز بھی لئے جائیں گے۔