کوئٹہ میں دفعہ 144 ،ڈبل سواری ،دھرنوں پر پابندی

کوئٹہ میں دفعہ 144 ،ڈبل سواری ،دھرنوں پر پابندی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 1 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی  جب کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نیو نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر اور جلسے جلوسوں ، دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔اس کے علاوہ سول اسپتال حملہ، پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ہو چکا ہے۔