پاناما نے فرانس کو دھمکی دے دی

پاناما نے فرانس کو دھمکی دے دی

پاناما کے صدر فرانس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسے "ٹیکس فراروں کی جنت" قرار دیے گئے ممالک کی فہرست سے نہیں نکالا گیا تو سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ صدر ہوان کارلوس واریلا نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائے۔

پاناما کے مالیاتی نظام گزشتہ اپریل میں اس وقت ایک زبردست دھچکا پہنچا تھا جب آف شور مالی سودوں کی تفصیلات پیش کرنے والی دستاویزات کا بڑا ذخیرہ منظر عام پر آیا تھا۔ ان میں کئی عالمی رہنماؤں، مشہور شخصیات و کاروباری افراد کے نام سامنے آئے جنہوں نے اپنے ملکوں میں ٹیکس دینے سے بچنے کے لیے پاناما میں پیسہ چھپا رکھا تھا۔ ویرال کہتے ہیں کہ ایک آزاد رپورٹ سوموار کو جاری کی جائے گی جس میں پاناما کے مالیاتی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔

آزاد تحقیق کے پینل کے دو مشہور اراکین ماہر اقتصادیات جوزف شٹیگلز اور سوئس اینٹی کرپشن ماہر مارک پیتھ تھے، جنہوں نے اگست میں داخلی اختلافات پر پینل کو چھوڑ دیا تھا۔