عروہ حسین فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘ میں شامل

ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ میں عروہ حسین کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے

عروہ حسین فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘ میں شامل

کراچی :  ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ میں عروہ حسین کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ اس طرح اب اس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے بعد عروہ حسین بھی شامل ہوگئی ہیں جو جلد ہی بہاولپور میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔ فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ٹرائی اینگل لو سٹوری ہے۔ ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں جبکہ اسے خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے۔ دیگر کاسٹ میں احمد علی بٹ، ثمینہ پیرزادہ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں۔ہمایوں سعید کی اس فلم کے علاوہ عروہ دیگر 2 پاکستانی فلموں ’’رنگریزہ‘‘ اور ’’جھول‘‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔ ’’رنگریزہ‘‘ میں عروہ کے مقابل بلال اشرف اور گوہر رشید کام کررہے ہیں جبکہ ’’جھول‘‘ میں ان کے ساتھ علی عظمت اور بلال اشرف بھی کاسٹ میں شامل ہیں

مصنف کے بارے میں