چلتی ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش

۔ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے

چلتی ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش

نئی دہلی:  بھارت میں خواتین کی تذلیل کے واقعات تو تقریباً عام ہی ہو چکے ہیں اور لاکھ کوششوں کے باوجود ان میں کمی نہیں آ رہی۔ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے اور اب ایک اور خاتون درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہار کی رہائشی 32 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر چلتی ٹرین میں زیادتی کانشانہ بنا دیا گیا۔ یہ واقعہ شاہدرہ اور پرانی دلی کے ریلوے سٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ خواتین ٹرین میں سفر کر رہی تھیں جن میں سے 4 شاہدرہ ریلوے سٹیشن پر اتر گئیں اور اسی دوران وہاں سے 3 مرد اسی بوگی میں سوار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ان میں سے دو افراد خاتون کا پرس چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ایک شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد بھی کیا۔ بعد ازاں دو پولیس والے ٹرین پر سوار ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا ہے اور خاتون مزاحمت میں مصروف ہے۔

پولیس والوں نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر مرد کو گرفتار کر لیا اور پھر دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 25 سال ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون خاندان کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے دہلی سے آئی تھی۔

مصنف کے بارے میں