محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی،آئندہ دوماہ تک بارش نہ ہونے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ تاہم رواں موسم سرما میں بارشوں کاامکان نہیں

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی،آئندہ دوماہ تک بارش نہ ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ تاہم رواں موسم سرما میں بارشوں کاامکان نہیں۔ ڈی جی میٹ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ آئندہ ماہ کے دوران شدیدخشک سالی کاسامناہوگا۔آئندہ دو ماہ میں بارشیں نہیں ہونگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے اکثر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے ۔آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔