سابق صدر آصف زرداری نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا

سابق صدر آصف زرداری نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا. کہتے ہیں کہ عنقریب پاکستان لوٹوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا ہے کہ انوکھے لاڈلے کو صرف وزارت عظمیٰ چاہیے

سابق صدر آصف زرداری نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا

سابق صدر آصف زرداری نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا. کہتے ہیں کہ عنقریب پاکستان لوٹوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا ہے کہ انوکھے لاڈلے کو صرف وزارت عظمیٰ چاہیے.

پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف محاذ گرم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔شریک چیئرمین آصف زرداری بھی وطن واپس آئیں گے۔ سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کہ وہ جلا وطن نہیں ہوئے، کچھ ہفتوں میں وطن واپسی کی راہ لیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی ، اور چاندنی کا مطلب ہے ’’پرائم منسٹر شپ‘‘ جس کیلئے سرتوڑ کوششیں ہو رہی ہیں۔