قطر شہزادے کو عدالت بلانا یا نہ بلانا بھی عدالت کا کام ہے ، یوسف رضا گیلانی

قطر شہزادے کو عدالت بلانا یا نہ بلانا بھی عدالت کا کام ہے ، یوسف رضا گیلانی

ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی بھی یہی خواہش تھی کہ بلال بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین بنیں سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں. وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ایک ماہر وکیل ہیں ان کی مرضی ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق کیس کا معاملہ لیں یا نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتے۔

تاہم پانامہ لیکس کے فیصلے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر شہزادے کو عدالت بلانا یا نہ بلانا بھی عدالت کا کام ہے۔ افتخار چوہدری کی عدالت نے مجھے بلایا تھا تو میں ان کی محبت میں پیش ہوا۔ میں اب بھی ماتحت عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے فیصلہ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمیں ہوں گے تو پارٹی کے فیصلے کو مانا جاتا ہے اور یہی خواہش شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ڈاکٹر ز کی اجازت سے ملک واپس آئیں گے، ان کی طبیعت درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ملک کے ادارے مستحکم ہوں پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو ادارے اپنا احسن طریقے سے کام کرسکیں گے۔