عرب لیگ نے ایران کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا

عرب لیگ نے ایران کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی عرب کی درخواست پر بلائے گئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ ایران خطے خصوصاً سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض ایئرپورٹ پر مارا جانے والا بیلسٹک میزائل ایرانی ساختہ تھا لہٰذا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قومی سلامتی کے لیے کیے جانے والے سعودی عرب کے ہر اقدام کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن سے ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں ایران کی سرگرمیوں سے عرب دنیا کی سلامتی و امن کے معاملے پر غور کیا گیا۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان عرب لیگ کے دو رکن ممالک لبنان کی سیاسی صورت حال اور قطر کے تنازعے کی وجہ سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں