نواز شریف کا لندن نہ جانے کا فیصلہ

نواز شریف کا لندن نہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے پہلے پاور شو کے لئے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں پنڈال سجایا گیا اور اب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2 دسمبر کو کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم کو اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن جانا تھا تاہم اب انہوں نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ترتیب دیے گئے پروگرام کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں گزشتہ روز اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے ان کا تعلق نہیں توڑ سکتا اور عوام کی عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کی اب وہی فیصلہ دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جو پاکستان میں انقلابی تبدیلی لے کر آئے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں