مشرقی آسٹریلیا میں 7.3 شدت کا زلزلہ

مشرقی آسٹریلیا میں 7.3 شدت کا زلزلہ

کینبرا: مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو یلنڈونیا میں 82 کلومیٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا تھا کہ زیرِ سمندر زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ شدید نوعیت کا ہے جس کے زیر سمندر آنے کے باعث سونامی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ دوسری جانب آسٹریلین اور نیوزی لینڈ حکام کے مطابق دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں