کویت میں سرکاری محکموں سےغیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش

کویت میں سرکاری محکموں سےغیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش

”کویت “ غیر ملکیوں کے حوالے سے بُری خبر آگئی

کویت: کویت کے سرکاری محکموں میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کی جائے گی۔ کابینہ نے ایوان سول سروس کو ہدایت جاری کردی ہے۔ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش آبادی کی کمیٹی نے کی ہے۔
کمیٹی نے وزیر محنت ہند الصبیح کی سربراہی میں ملک کی آبادی کا جائزہ لینے کے بعد سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کویت میں آبادی کی ترکیب درست کرنے کے لئے ضروری ہے کہ غیرملکیوں کی تعداد کم کی جائے۔

دریں اثناءایوان سول سروس نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد تدریجی مراحل میں کم کی جائے گی۔ اس کے لئے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔ غیرملکی ملازمین کی تعداد بلا سوچے سمجھے کم نہیں کی جائے گی۔