خیر پور: کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 5 مسافر جاں بحق

خیر پور: کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 5 مسافر جاں بحق

خیرپور: شاہ حسین کے قریب قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس اور ریکسیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو نکالا۔

لاشوں اور زخمیوں کو خیر پور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق مسافر وین رانی پور سے سکھر جا رہی تھی اور حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں