اسلامی عسکری اتحاد کے پہلے وزرائے دفاع کی ملاقات رواں ہفتے ہو گی

اسلامی عسکری اتحاد کے پہلے وزرائے دفاع کی ملاقات رواں ہفتے ہو گی

ریاض: اسلامی عسکری اتحاد جو کہ 41اسلامی ممالک ٌپر مشتمل ہے اس کا پہلا اجلاس  رواں ہفتے سعودی عرب میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ان تمام مملاک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اسلامی عسکری اتحاد کا  یہ اجلاس 26 نومبر کو ریاض میں منعقد ہورہا ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے تشکیل کردہ 41 ممالک کے فوجی اتحاد میں مزید پیش رفت ہوگی، دو ممالک کے سفارت خانوں نے اجلاس منعقد ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اجلاس میں  وزرائے دفاع کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت، عسکری اتحاد کے عہدے داران سمیت اتحاد میں شامل 41 ممالک کے سفیر اور سینئر سفارت کار بھی اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

 اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو اس اتحاد کا اصل آغاز قرار پائے گا، اس اتحاد سے متعلق اعلامیہ رواں سال مئی میں ریاض میں ہونی والی عرب یو ایس اسلامک سمٹ میں جاری کیا گیا تھا۔