نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، خورشید شاہ

نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، خورشید شاہ

سکھر: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے تاہم حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ چند لوگوں نے اسلام آباد کو سیل کیا ہوا ہے اور نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے جبکہ اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں تاہم وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے جبکہ تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں