سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ لال مسجد اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ہو، احسن اقبال

سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ لال مسجد اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ہو، احسن اقبال

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دھرنا کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ لال مسجد اور سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ہو اس لئے معاملات صیح انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا آرڈر پر عملدرآمد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ طاقت کے استعمال سے خون ریزی کا خدشہ تھا تاہم سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ لال مسجد اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ہو۔ عدالت سے استدعا کی ہے ہمیں کچھ وقت دیا جائے کیونکہ علما اور مشائخ بھی معاملے کو حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ختم نبوت کا قانون پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے اور یہ تاثر دینا کہ ختم نبوت پر سمجھوتا کیا جا سکتا ہے غلط ہے جبکہ نفرت پھیلانا جرم ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس وقت ہمیں جھگڑے اور فساد سے بچنا چاہیے جبکہ ہمیں امید ہے دھرنے والوں کو قائل کر لیں گے۔

احسن اقبال نے کہا آئندہ 24 یا 48 گھنٹے میں مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے اور آج 3 بجے علما مشائخ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے جبکہ مستقبل میں کسی کو دھرنا دینے نہیں دیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں