یورپی ملک نے حجاب کے بعد مسلمانوں پرایک اور پابندی عائدکر دی

یورپی ملک نے حجاب کے بعد مسلمانوں پرایک اور پابندی عائدکر دی

ریاض: فرانس کے وزیر داخلہ نے واضح کیا ہے کہ" مسلمانوں" کو سڑک پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ مسلمانوں کو سڑک پر نماز پڑھنے سے روکا جائیگا۔


فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پیرس کے شمالی مضافات کی ایک سڑک پر مسلمان جمعہ کی نماز ادا کررہے تھے اس پر مقامی لوگوں اور فرانسیسی پارلیمنٹ کے 100ممبران نے احتجاج کیا تھا اور توجہ دلائی تھی کہ پبلک مقامات کو اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنا درست نہیں۔ مذکورہ علاقے میں نماز کیلئے مخصوص جگہ بند کردی گئی تھی جس پر مسلمان احتجاجاً سڑک پر نماز ادا کرنے لگے تھے۔


مسلمانوں کا یہ بھی کہناہے کہ مقامی حکام نئی مسجد بنانے کیلئے پلاٹ فراہم نہیں کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ مسلمانوں کو نماز کی متبادل جگہ فراہم کرنا ضروری ہے۔ آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہ مسئلہ حل کرنے کا اہتمام کیا جائیگا۔