زمبابوین صدرکا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ اورجماعت کی صدارت کا اعلان

زمبابوین صدرکا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ اورجماعت کی صدارت کا اعلان

ہرارے :زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنی سیاسی جماعت اور فوج کے کہنے کے باوجوداپنے منصب سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے اقتدار پر قبضہ اور انھیں گھر تک محدود کر کے کوئی غلط کام نہیں کیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب میں صدر موگابے نے کہا کہ وہ حکمران جماعت کے دسمبر میں ہونے والی کانگریس کی صدارت کریں گے۔

رابرٹ موگابے نے کہا کہ وہ حکمران جماعت کے دسمبر میں ہونے والی کانگریس کی صدارت کریں گے۔رابرٹ موگانے نے حکمران جماعت افریقین نیشنل یونین پی ایف، فوج اور عوام کی جانب سے ان کے خلاف کی جانی والی تنقید کو تسلیم کرتے ہوئے ملک میں معمول کی زندگی واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

فوج کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے رابرٹ موگابے کا کہنا تھاکہ کمانڈر انچیف کی حیثیت سے میں (فوج) کی تشویش تسلیم کرتا ہوں۔اپنے بیس منٹ کے خطاب میں صدر موگابے نے عوام اور اپنی جماعت کی جانب سے بطور صدر مستعفی ہونے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ انھوں نے اعلان کیا کہ فوج نے اقتدار پر قبضہ اور انھیں گھر تک محدود کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا۔