دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیلا گیا، شہباز شریف

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیلا گیا، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار ہے ہیں اور ہم ان کی پرواہ کے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کئے اور ہماری ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔  آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا لیکن ملک کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہو رہی ہمیں دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا اور ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس تمام صورتحال کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم اسی کارکردگی کے ساتھ 2018 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں