باؤلنگ ایکشن میں بہتری، بورڈ کا محمد حفیظ کیلئے ٹرینر کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ

باؤلنگ ایکشن میں بہتری، بورڈ کا محمد حفیظ کیلئے ٹرینر کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ

پی سی بی نے پابندی کے شکار محمد حفیظ پر بجلی گِرا دی

لاہور: باؤلنگ ایکشن میں بہتری، کرکٹ بورڈ کا محمد حفیظ کیلئے ٹرینر کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ،  ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آل راؤنڈر کو بہتری کیلئے این سی اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی،محمد حفیظ کو ضرورت ہوئی تو پی سی بی بائیو مکینک لیب میں غیر سرکاری ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن میں بہتری کے لیے  ٹرینر کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے اور محمد حفیظ کو ایکشن میں بہتری کیلئے این سی اے میں ہی کام کرنے کی ہدایت کی ہے ،
پی سی ذرائع کا کہناہے کہ  آل راؤنڈر بہتری کیلئے غیرقانونی بولنگ ایکشن کمیٹی این سی اے سے رابطہ کریں۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں بازو کا خم 20 سے 22 ڈگری تک رہا ہے۔
37 سالہ آل راؤنڈر کو ضرورت ہوئی تو پی سی بی بائیو مکینک لیب میں غیر سرکاری ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔ آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا فیصلہ محمد حفیظ کو خود کرنا ہے۔