کرکٹر اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے ۔ ذرائع

 کرکٹر اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے ۔ ذرائع

لاہور: گھٹنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹر اظہر علی کے  چاہنے والوں کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  کرکٹر اظہر گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے 


ذرائع کے مطابق  اظہر علی نے انگلینڈ میں انگلینڈ میں فٹنس کی بحالی کا پروگرام کیا تھا تاہم  چار ہفتے کے پروگرام میں بھی اظہر علی کے گھٹنے کی تکلیف مکمل ختم نہ ہو سکا۔ 

ذرائع کا مزید کہناہے کہ  اظہر علی پہلے سے بہتر ہیں لیکن مکمل نہیں ۔ اظہر علی اپنی رپورٹس کے ساتھ پی سی بی کے میڈیکل پینل سے مشاورت کریں گے ۔

جبکہ  پی سی بی کے میڈیکل پینل کی اجازت سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے ۔  اظہر علی ری حیب کا پروگرام مکمل کرنے کے بعد آج شب وطن واپس پہنچیں گے۔