سعودی عرب میں ویب سائٹ کے ذریعے ”اقامتی شناختی کارڈز“ کا اجراء شروع

سعودی عرب میں ویب سائٹ کے ذریعے ”اقامتی شناختی کارڈز“ کا اجراء شروع

سعود ی عرب نے اقامے بنانے کی نئی سہولت متعارف کروا دی

ریاض : سعودی عرب میں ویب سائٹ کے ذریعے درخواست کے بعد پہلی مرتبہ مقیم افراد کےلئے ”شناختی کارڈ“ کا اجراء شروع کردیا گیا جبکہ اقامتی شناختی کارڈ کی بروقت تجدید نہ کرانے والوں پر ”تاخیر کا جرمانہ“ عائد کر دیا گیا جو اقامے کی مدت ختم ہونے کے تین روز بعد سے شروع ہو گا۔
اس کی جرمانے کی رقم پہلی مرتبہ 500 ریال ہو گی جب کہ دوسری مرتبہ تاخیر کی صورت میں یہ جرمانہ 1000 ریال تک ہو گا۔

سعودی جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی الیکٹرونک سروسز ”اَبشِر“ اور ”مقیم“ کے ذریعے اپنے ”مقیم شناختی کارڈ“ کی جلد از جلد تجدید کرا لیں اور فیس کی مد میں مطلوبہ رقم بینکوں کے ذریعے ادا کریں۔

ڈائریکٹریٹ نے خبردار کیا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد کارڈ کا حامل فرد پاسپورٹ سروسز سے استفادہ نہیں کرسکے گااور اس کو نظام کے مطابق مالی جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈائریکٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ شناختی کارڈ پر ”تاخیر کا جرمانہ“ اقامے کی مدت ختم ہونے کے تین روز بعد سے شروع ہوگا۔

اس کی رقم پہلی مرتبہ 500 ریال ہوگی جب کہ دوسری مرتبہ تاخیر کی صورت میں یہ جرمانہ 1000 تک ہوگا۔ڈائریکٹریٹ کے مطابق مقررہ مدت کے اندر ایگزٹ اورریٹرن ویزا کی منسوخی یا تجدید پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں ہو گا۔ البتہ مقررہ مدت کے بعد منسوخی پر پہلی مرتبہ 1000 ریال دوسری مرتبہ 2000 ریال اور تیسری مرتبہ 3000 ریال جرمانہ ہو گا۔

جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے تمام مقیمین کو اپنا کارڈ کھونے یا اس کا غیر قانونی استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے۔ یاد رہے کہ ویب سائٹ کے ذریعے درخواست کے بعد پہلی مرتبہ مقیم افراد کےلئے ”شناختی کارڈ“ کا اجراءکیا جا رہا ہے۔ یہ کارڈ ڈاک کے ذریعے درخواست دہندہ کو موصول ہوگا۔