نپولین بوناپارٹ کے تاج کا سونے کا پتہ پونے آٹھ کروڑ میں نیلام

نپولین بوناپارٹ کے تاج کا سونے کا پتہ پونے آٹھ کروڑ میں نیلام

پیرس:عظیم فرانسیسی سپہ سالار نپولین بوناپارٹ کے تاج سے نکالا گیا ایک سونے کا پتہ تقریبا پونے 8کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1804ءمیں نپولین کی تاج پوشی کےلیے سونے کے پتوں والا تاج تیار کیا گیا۔


وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے 6پتے کم کردیے گئے۔تاریخی اہمیت کے حامل اس تاج کا ایک طلائی پتہ پیرس میں نیلامی کےلیے پیش کیا گیا۔

زیادہ سے زیادہ بولی کا اندازہ ڈیڑھ پونے دو کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم طلائی پتہ کئی گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوا اور اس سے 7کروڑ 72لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ۔