باکسر وسیم نے پاکستان کیلئے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا

باکسر وسیم نے پاکستان کیلئے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا

کراچی: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر افسردہ ہوگئے اور انہوں نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے اب وہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز کے مدمقابل ہوں گے۔

ایک ویڈیو پیغام میں باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے باکسر سے اگلی فائٹ پاکستان کے لیے آخری ہو گی۔ اس مقابلے کے بعد وہ امریکا یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کر لیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں