'نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 3 سو ارب بچانا چاہتی ہے'

'نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 3 سو ارب بچانا چاہتی ہے'

اسلام آباد: بنی گالا اسلام آباد میں شیخ رشید سے ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 3 سو ارب بچانا چاہتی ہے اسی لئے سابق وزیراعظم عدلیہ اور آئین پر حملے کر رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کے لئے کچھ نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف دعویٰ کر رہے ہیں کہ عوام ان کا احتساب کریں گے اس دعویٰ کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے، آئین کی خلاف ورزی اور فساد برپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو ہر وقت بے وقوف بنا کر رکھنا چاہئے لیکن اب یہ ممکن نہیں کیوں کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا کام اپنا نمائندہ منتخب کرنا اور قانون کی عملداری یقینی بنانا ہے جبکہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمے ہے۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ انتخابات کرپشن کی بنیاد پر ہی لڑے جائیں گے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر کا معاملہ پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں