چیئرمین نیب کی کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

چیئرمین نیب کی کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

لاہور: چیئرمین نیب نے زیرالتوا ء انکوائریز میں کسی بھی قسم کے سیاسی دباو کو خاطر میں نہ لانے کا حکم دیتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین نیب کو شریف خاندان،چوہدری برادران سمیت دیگر اہم کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے چیئرمین نیب کو زیر التوا انکوائریز سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی، اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ زیرالتوا انکوائریز میں کسی بھی قسم کے سیاسی دبا و کو خاطر میں نہ لایا جائے اور مقدمات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف اثاثہ جات کیس جاری ہے اور چھ نومبر کو وہ نیب کورٹ میں بھی پیش ہوچکے ہیں ۔

نیب ذرائع کے مطابق چار جنوری دوہزار سترہ کو چوہدری برادران کے خلاف شکایت موصول ہوئی، شکایات میں چار اپریل دوہزار میں مبینہ کرپش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا ، مگر چوہدری برادران کے وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہو نے اور سیاسی دباو کے باعث نیب کو فائل بند کرنا پڑی تھی تاہم شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر ہونے کے بعد چیئرمین نیب کے حکم پر چوہدری برادران کے خلاف پرانے کیسز دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں