سبز چائے صحت کیلئے انتہائی مفید

سبز چائے صحت کیلئے انتہائی مفید

سبز چائے سیاہ چائے کی نسبت زیادہ فائدہ مندہوتی ہے۔ یہ جسم کوزہریلے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے اور سرطان سے بھی بچاتی ہے۔
سبز چائے پیتے وقت اگر اس میں لیموں کے رس کے چند قطرے ملالیے جائیں تونہ صرف یہ کہ اس کامزہ دوبالاہوجاتا ہے بلکہ پینے والے کاوزن بھی کم ہوجاتا ہے۔ یہ ہضم وجذب کے نظام کودرست اور جسم کے درجہ حرارت کوبھی نظم وضبط میں رکھتی ہے۔

تحقیق کرنے والوں کاکہنا ہے کہ سبز چاے پینے سے بلڈپریشر قابومیں رہتاہے، اضمحلال اور افسردگی (ڈپریشن) سے چھٹکارا مل جاتاہے، دانتوں کی سڑاندسے نجات مل جاتی ہے اور الزائمر (نسیان کامرض) بھی کم ہوجاتاہے۔ یہ رعشے کے اثرات کوکم کرتی اور بڑھاپے کوروکتی ہے۔
جاپانیوں نے اس چائے کامعیار مزیدبلندکیا ہے۔ وہ سبز چائے کی پتیوں کوہلکی آنچ پر پکانے اور خشک کرنے کے بعد اسے پیس کرسفوف بنالیتے تھے۔ اس کانام انھوں نے’‘ مٹچا‘‘ رکھا۔ جاپان کی روایتی اور اعلی درجے کی تقریبات میں ’’ مٹچا‘‘ چائے کااہتمام کیاجاتاہے۔ ’’مٹچا‘‘ چائے کے بازار میں آنے کے بعدیہ تصورختم ہوچکاہے کہ سبزچائے گرم ہوتی ہے۔ حالیہ برسوں میں اسے ٹھنڈے مشروبات میں بھی استعمال کیاجارہاہے مثلاََ آئس کریم وغیرہ۔ اسکے علاوہ دوسری صحت بخش غذاؤں اور کیک میں بھی سبزچائے کوشامل کیاجارہاہے۔