نوزائیدہ بچوں کی خوراک میں کونسی اجزاضروری ہیں؟

نوزائیدہ بچوں کی خوراک میں کونسی اجزاضروری ہیں؟

لاہور:پیدائش کے بعد پہلا سال بچے کی نشونما کے حوالے سے انتہائی اہم ہوتا ہے . اس سال میں بچے کا وزن پیدائش کے وزن سے تین گنا زیادہ ہو جاتا ہے لہذا بچے کی صحت اور مناسب نشونما کے لیے اسے غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے .

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی چھ ماہ میں بچے کے لئے ماں کا دودھ بہترین ہے جو اسے تمام غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے لیکن اگر ماں کا دودھ بچے کے لیے ناکافی ہو تو فارمولا دودھ کو نعم البدل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
فارمولا دودھ میں نشونما کے لئے ضروری تمام اجزاء مثلاً کیلشیئم ، فیٹس ، فولیٹ ، آئرن اور زنک موجود ہوتے ہیں ۔ یہ تمام اجزاٗ بچے کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے بےحد اہم ہیں ۔ یہ اجزاٗ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے ، خون کے خلیات بنانے ، توانائی فراہم کرنے ، خلیات کی نشونما اور انہیں ٹوٹ پھوٹ سے بچانے اور انفیکشن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
کچھ فارمولا دودھ میں مزید غذائی اجزاء شامل کرکے ماں کے دودھ کا قریبی نعم البدل بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔وٹامنز ، پروٹینز ، کاربوہائیڈریٹس ، منرلز اور فیٹی ایسڈ ز متوازن غذا کا بنیادی جزو ہیں . اگر چہ ایک سال کی عمر تک بچہ ٹھوس غذائیں نہیں کھا سکتا لیکن اس کی غذا میں ان تمام اجزاء کا موجود ہونا ضروری ہے .
بہت سے فارمولا دودھ میں بھی فیٹی ایسڈز اور نیوکلیو ٹائیڈز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے لیکن اس بات کا ثبوت ملناذرا مشکل ہے کہ یہ اجزاء بچے کے لئے ماں کے دودھ میں موجود فیٹی ایسڈ اور نیوکلیو ٹائیڈز کے برابر فائدہ مند ہیں .

وٹامن اے جلد ،بال ،بینائی اور قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔وٹامن بی کامپلیکس غذا کو توانائی میں میں تبدیل کرنے، سیلز کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے ، قوت مدافعت بڑھانے ، نروز اور خون کے خلیوں کو صحت مند رکھنے اور انفیکشن سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے . وٹامن سی ، ڈی اور ای ہڈیوں میں کیلشیم جذب کرنے ، دانتوں کو مضبوط بنانے اور زخم بھرنے میں مدد دیتے ہیں .