جرمنی کی طرف سے روہنگیا مہاجرین کے لیے اضافی مدد

جرمنی کی طرف سے روہنگیا مہاجرین کے لیے اضافی مدد

برلن: جرمنی نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے اضافی مالی مدد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ جرمنی اور متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ نے بنگلہ دیش میں واقع روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اعلان کیا کہ برلن حکومت روہنگیا مہاجرین کی مدد کے لیے اضافی طور پر بیس ملین یورو فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقوم ان مہاجرین کے ٴتباہ کن حالاتٴ میں بہتری لانے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ رواں سال اکتوبر میں بھی جرمنی نے بنگلہ دیش میں موجود ان مہاجرین کے پانچ ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جرمن وزیر خارجہ کے علاوہ جاپان اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے بھی بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران عہدیدار فیدیریکا موگیرینی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

مصنف کے بارے میں