پاک آسٹریلیا سیریز پاکستان میں کرانیکی کوششیں

پاک آسٹریلیا سیریز پاکستان میں کرانیکی کوششیں
سیریز 19 مارچ سے 31 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی سیریز شیڈول کے مطابق کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19 مارچ سے 31 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔ سیریز کا میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ ہے۔

ورلڈ کپ کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سیریز کو اپریل میں منتقل کیا جا رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کی تاریخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا۔

پاکستان شیڈول کے مطابق سیریز کی کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ایک سے دو ون ڈے میچز کی میزبانی کے لئے اب بھی کوشاں ہیں اور میچز کے لیئے کراچی اور لاہور کا آپشن بھی کھلا ہے۔