وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا:وزارت داخلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا:وزارت داخلہ
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف نیب کی انکوائری چل رہی ہے اور نیب ہی کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔


ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا، سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان خود وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے تاہم وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی ہیں۔